شاہدرہ:9سالہ بچی کی13بچےسےشادی کاانکشاف،ماموں اورنکاح خواں گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 15:38

شاہدرہ:9سالہ بچی کی13بچےسےشادی کاانکشاف،ماموں اورنکاح خواں گرفتار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء): صوبائی دارلحکومت کے علاقے شاہدرہ میں کم سن بچوں کی شادی کردی گئی،پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے نین سکھ میں کم سن 9سالہ بچی کی 13بچے کے ساتھ شادی کروادی ۔بچوں کے ماموں نے والدین کی غیرموجودگی میں شادی کروائی۔پولیس نے بچی کے ماموں اور نکاح خواں کوگرفتارکرلیا۔نکاح خواں نے بھاری رقم لیکربچوں کی عمروں کاغلط اندراج کیا۔نکاح خواح نے رجسٹرڈنکاح میں بچے کی عمر 19اور بچی کی عمر17سال درج کردی۔