وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری کیئے گئے 20کروڑ روپے کو ضائع ہونے سے بچایا جائے ،نیشنل پارٹی کا مطالبہ

پیر 22 مئی 2017 16:36

وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری کیئے گئے 20کروڑ روپے کو ضائع ہونے سے بچایا ..
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) نیشنل پارٹی ضلع چاغی نے مطالبہ کیا ہے کہ س وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری کیئے گئے 20کروڑ روپے کو ضائع ہونے سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادعوار میں ایک این جی او کی طرف سے دئیے گئے نکاسی آب کے لیئے ایک کروڑ 80لاکھ روپے برباد ہوگئے دالبندین میں نکاسی آب کا مسلہ حل نہیں ہوا بلکہ جوں کے توں ہے اب پھر بغیر کسی پلانگ کے کروڑوں روپے ضائع کرنے کے درپے ہیں دوسری طرف اسٹریٹ لائٹس کے نام پر تین کروڑ روپے رکھا گیا ہے جو کہ انتہائی مبالغہ آمیز تخمینہ ہے انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویثرن اور وزیر اعلیٰ بلوچستا ن سے اپیل کی کہ وہ ان پیسوں کو نکاسی آب کے جھوٹے اور اسٹرلائٹس کے غیر ضروری منصوبوں میں لگانے کے بجائے دالبندین کے عوام کو بجلی کی فراہمی کے لیئے صرف کریں کیو نکہ دالبندین میںشدید گرمی میں بھی دادو آباد،فیصل کالونی ،خالق آباد،ایجباڑی کالونی ،سلطان آباد،اور کلی محمد رحیم سمیت دیگر کلیوں میں ابتک بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر نا ہونے کے وجہ سے عوام بجلی سے محروم ہیں انہوں نے مطالبہ کیا بیس کروڑ روپے کو ضائع و برباد ہونے سے بچانے کے لیئے اقدامات اٹھائے جائے

متعلقہ عنوان :