Live Updates

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت سے اشتہاری ہیں ‘ تحریک انصاف نے قانون اور اداروں کی دھجیاں اڑائی ہیں ‘ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کیس سے مختلف حیلے بہانوں سے بھاگ رہے ہیں ‘ عمران خان نے تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے والے کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے‘ عمران خان دوسروں سے تو حساب مانگتے ہیں خود سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوتے ‘ عمران خان اپنی باری پر عدالت کا راستہ بھول جاتے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز ‘ طلال چوہدری اور مائزہ حمید کی میڈیا سے بات چیت

پیر 22 مئی 2017 15:36

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت سے اشتہاری ہیں ‘ تحریک انصاف نے قانون ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت سے اشتہاری ہیں ‘ تحریک انصاف نے قانون اور اداروں کی دھجیاں اڑائی ہیں ‘ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کیس سے مختلف حیلے بہانوں سے بھاگ رہے ہیں ‘ عمران خان نے تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے والے کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے‘ عمران خان دوسروں سے تو حساب مانگتے ہیں خود سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوتے ‘ عمران خان اپنی باری پر عدالت کا راستہ بھول جاتے ہیں ۔

پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف نے قانون اور اداروں کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اشتہاری ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کیس سے مختلف حیلے بہانوں سے بھاگ رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کا کیس بہت بڑا سکینڈل ہے۔

دوسروں کو لیکچر دینے والے آج خود منی ٹریل دیں۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنی تین نسلوں کا حساب دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے والے کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔ عمران خان دوسروں سے تو حساب مانگتے ہیں خود سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوتے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان ایسے آئے ہیں جیسے میلے میں ائے ہوں۔ عمران خان اپنی باری پر عدالت کا راستہ بھول جاتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات