واپڈا نے ہائیڈروپاور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ منگلا پر تعمیر اتی کام کا آغازکردیا

فرانس کی سفیر اور یورپی یونین کے سفیر نے انسٹیٹیوٹ پر تعمیر اتی کام کے آغاز کاافتتاح کیا انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کیلئے یورپی یونین اور فرانسیسی ترقیا تی ا یجنسی اے ایف ڈی 4 ملین یوروز کی مالی معاونت فراہم کررہے ہیں

پیر 22 مئی 2017 15:34

واپڈا نے ہائیڈروپاور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ منگلا پر تعمیر اتی کام کا آغازکردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) واپڈا نے ہائیڈرو پاور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر تعمیر اتی کام کاآغاز کردیاہے۔ منگلا کے مقام پر تعمیر ہونیوالے اس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر تعمیراتی کام کا افتتاح فرانس کی سفیر مارٹن ڈورینس اور یورپی یونین کے سفیر فرینکوئز کاٹیئن نے مشترکہ طور پر کیا ۔ممبر) واٹر(واپڈا ناصر حنیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب میںیورپی یونین ، فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی) اے ایف ڈی ( اور واپڈاکے سینئر آفیسرز بھی موجود تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہائیڈرو پاور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کیلئے یورپی یونین 2.5 ملین یوروز پر مشتمل گرانٹ جبکہ اے ایف ڈی 1.5 ملین یوروز کا قرضہ فراہم کر رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر )واٹر( واپڈا ناصر حنیف نے انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کے لیے فنڈز کی فراہمی پر فرانس اور یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ واپڈا فرانس اور یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے وسائل کی ترقی کیلئے فراہم کی جانیوالی مالی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ انجینئرز اور ہائیڈرو پاور سیکٹر سے وابستہ ٹیکنیکل سٹاف کی پیشہ ور تربیت کیلئے اولین کلیدی ادارہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ انسٹیٹیوٹ واپڈا کے ہائیڈرو پاور شعبہ سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اور نجی شعبہ کے انجینئرز اور ٹیکنیکل سٹاف کی فنی تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ فرانس گزشتہ دس سالوں سے اے ایف ڈی کے ذریعے پاکستان میں ماحول دوست توانائی کے فرو غ کے لئے کام کررہا ہے اور اس ضمن میں فرانس نی300 ملین یو روز پن بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے مختص کیے ہیںاور اس مختص کردہ رقم کا 80 فی صد واپڈا کے منصوبوں کی فنانسنگ کے لیے ہے، تاکہ پاکستان میں پن بجلی کے وسائل کو فروغ دیا جاسکے۔ فرانس اور یورپی یونین پاکستان سے بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی حکمت ِ عملی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں ماحول دوست بجلی کی پیداوار کو فروغ دیا جاسکے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پرقابوپایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :