بیوی کا قتل، سپریم کورٹ نے دس سال بعد شک کا فائدہ دیتے ہوئے مجرم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

پیر 22 مئی 2017 15:34

بیوی کا قتل، سپریم کورٹ نے دس سال بعد شک کا فائدہ دیتے ہوئے مجرم کو رہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے کے کیس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے مجرم کو دس سال بعد رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزم پر تھانے برکی لاہور میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے سزائے موت کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس میں شک مدعی پارٹی پر ہی جاتا ہے کیونکہ اس معاملے میں نہ تو سچ نہیں بولا جا رہا اور نہ ہی استغاثہ کیس ثابت کرسکا ہے ۔

اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے شک کی بنیاد پر مجرم محمد آصف کو رہا کرنے کاحکم دیدیا۔واضح رہے کہ محمد آصف اوراس کی والدہ کے خلاف پولیس اسٹیشن برکی ضلع لاہور میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت جبکہ اس کی والدہ کو رہا کرنے کا حکم دے رکھا تھا جسے سزائے موت پانے والے مجرم نے چیلنج کرتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ جس پر دس سال بعد عدالت نے فیصلہ سنادیا۔

متعلقہ عنوان :