تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے ،ْ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات پر مکمل عملدر آمد کرینگے ،ْواجد ضیاء

کیا آپ وزیر اعظم کو بلائیں گے یا خود ان کے پاس جائینگے ،ْ صحافی کا سوال …… نوکمنٹ ،ْ واجد ضیاء کا جواب

پیر 22 مئی 2017 15:34

تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے ،ْ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے نامزد کر دہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے کہا ہے کہ تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے ،ْ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات پر مکمل عملدر آمد کرینگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر مختصر بات چیت کرتے ہوئے واجد ضیاء نے کہاکہ ہم نے بہت کام کر ناہے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق چلیں گے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہمیں تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے سپریم کورٹ کی ہدایات پر مکمل عملدر آمد کرینگے بہت کام کر ناہے،اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ وزیر اعظم کو بلائینگے یا خود ان کے پاس جائینگے جس پر انہوںنے جواب دیا کہ نو کمنٹ ۔

متعلقہ عنوان :