Live Updates

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیادفترپشاورپرنامعلوم اہلکاروں کاچھاپہ

سی سی ٹی وی فوٹیج،ڈیٹاکارڈزاور کیبلزبھی ساتھ لےگئے،چھاپہ ایف آئی اے نے مارا،پی ٹی آئی کاالزام، ہم نے نہیں ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےکاروائی کی۔ایف آئی اے حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 15:04

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیادفترپشاورپرنامعلوم اہلکاروں کاچھاپہ
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء) : تحریک انصاف کے پشاورسوشل میڈیادفترپرنامعلوم اہلکاروں نے چھاپہ مارا،اہلکارسی سی ٹی وی فوٹیج،ڈیٹاکارڈزاور کیبلزبھی ساتھ لے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیاانچارج فرقان کاکہناہے کہ ہمارے پشاوردفترپرنامعلوم اہلکاروں نے چھاپہ ماراہے۔معاملے سے متعلق پارٹی قیادت کوآگاہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

چوری ہے یاکسی ادارے کی کاروائی ہے کچھ نہیں کہہ سکتا۔سکیورٹی گارڈزنے کوئی کاروائی نہیں کی۔تحریک انصاف نے الزام عائدکیاہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیاکے دفترپرچھاپہ مارا۔اہلکارڈیٹاکارڈزاور کیبلزبھی لے گئے۔ایف آئی اے نے الزام مستردکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کاروائی نہیں کی۔سوشل میڈیاآفس میں کاروائی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :