سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ پراطمینان کااظہارکیا،مریم اورنگزیب

ثابت ہوگیاکہ جےآئی ٹی آزادانہ کام کررہی ہے،پاناماکیس کافیصلہ آئین وقانون کےمطابق ہوگا،خان صاحب نیاسوٹ اورعینک لگاکرایسےگئے،جیسےمیلے پرآئے ہوں۔ن لیگی رہنماء طلال چوہدری اوروزیرمملکت برائےاطلاعات کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 14:49

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ پراطمینان کااظہارکیا،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء) : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ پراطمینان کااظہارکیا،پاناماکیس کافیصلہ آئین وقانون کے مطابق ہوگا،عمران خان سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے ن لیگی رہنماء طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وارنٹ نکلتے ہیں لیکن آپ پیش نہیں ہوتے۔

آپ سپریم کورٹ کے بلاوے پرکیوں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

عمران نہیں چاہتے کہ ملکی ادارے مستحکم ہوں ۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب آپ کامقصدڈان لیکس ایشوپراداروں میں تصادم کرواناہے۔عمران خان اور ان کی پارٹی دشمن کی زبان بولتی ہے۔اس موقعہ پرطلال چوہدری نے کہا کہ کہ کل عمران خان کی تلاشی کی باری ہے۔عمران خان اخلاقی طورپرکرپٹ ہیں۔خان صاحب نیاسوٹ اور عینک لگاکرآگئے۔جیسے میلے پرآئے ہوں۔طلال نے کہا کہ ثابت ہوگیاکہ جے آئی ٹی آزادانہ کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامالیکس پرہم نے جوقانونی نکات چھوڑے تھے وہ لیکرجائیں گے۔