ایف آئی اے نے آن لائن گاڑیوں کو فروخت کرنے کے جعلی اشہارات پوسٹ کرنےوالے دو افراد کو گرفتار کرلیا

پیر 22 مئی 2017 14:48

ایف آئی اے نے آن لائن گاڑیوں کو فروخت کرنے کے جعلی اشہارات پوسٹ کرنےوالے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء):۔ ماضی میں پاکستانی شہری کئی مرتبہ ایف آئی اے سے آن لائن فراڈ ، جعلی سازی اور بھاری رقم کے فراڈ کے خلاف نوٹس لینے اور مدد کرنے کی درخواست کرچکے ہیں ۔آن لائن فراڈ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور یہ افراد عام لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے کئی حربے آزماتے ہیں ۔  ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے انٹرنیٹ صارفین کومحفو ظ رکھنے کے لئے جعلی سازی کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہے اورفراڈ میں ملوث دو مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

سائیبر کرائم بل کے ذریعے آن لائن فراڈ کو روکا گیا ہے تاہم اب اگلا اقدام اس طرح کے واقعات کے خلاف اٹھایا جا رہا ہے ۔ اسی کے پیش نظر ایف آئی اے نے دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ آن لائن گاڑیوں کے متعلق جعلی اشتہارات پوسٹ کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

یہ دونوں ملزمان نبیل اور وقاص ، جنہیں 10 مئی کو گرفتارکیا گیا تھا ۔ انہیں مضبوط ثبوتوں کی بناء پر حراست میں لیا گیا۔

ان پر آن لائن گاڑیوں کی فروخت کے جعلی اشتہارات کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان دونوں کے خلاف ایف آئی اے کی سخت تحقیقات جاری ہیں ۔ 
نبیل اور وقاص گاڑیوں کی فروخت کرنے کے لئے آن لائن ویب سائیٹ کا استعمال کیا کرتے تھے اور ان لوگوں کو دھوکہ دہتے تھے جو کہ گاڑیوں کی فروخت کی غرض سے ان سے رابطہ قائم کرتے تھے ۔ ان دونوں مجرمین نے قبول کیا ہے کہ انہوں نے اس فراڈ کے ذریعے 50 لاکھ رقم اکٹھی کی ہے۔