سینٹ کا اجلاس 26 مئی کو طلب

پیر 22 مئی 2017 14:51

سینٹ کا اجلاس 26 مئی کو طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) سینٹ کا اجلاس 26 مئی کو شام 6 بجے طلب کر لیا گیا ۔ وفاقی پارلیمانی امور کی جانب سے صدر کو ایک سمری ارسال کی گئی تھی جس میں سینٹ کا اجلاس طلب کئے جانے کی درخواست کی گئی تھی جس کے بعد صدر نے 26 مئی بروز جمعہ المبارک کو شام 6 بجے سینٹ کا اجلاس طلب کیا ہے ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کریں گے ۔