امریکہ، پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کے اعزازمیں پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے استقبالیہ

ر منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

پیر 22 مئی 2017 14:46

امریکہ،  پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کے اعزازمیں پاکستانی امریکن کونسل ..
ایڈیسن نیوجرسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کے اعزازمیں پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے پروقار استقبالیہ دیا گیا جس میں نیو جرسی کی پولیٹیکل ایلیٹ اور منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نیویارک میں متعین پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجاز کے علاوہ ٹرائی سٹیٹ کے کمیونٹی کے مختلف حلقوں کے نمائندوں نے نئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری کو خوش آمدید کہا ۔

ریاست نیو جرسی کے اراکین اسمبلی اور ریاستی سینٹ کے اراکین نینسی پنکن کریگ کافلن، سینیٹر رے لیزنیک ، سینیٹر لنڈا گرین سٹائن ایڈلس کے میئر ٹام لنسکی فری ہولڈر ، چاول کومارو اور فری ہولڈر اسعد اختر نے اپنے خطابات میں پاکستانی کمیونٹی کی امریکی معاشرے میں اپنی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں ، انجینئروں اور بزنس کمیونٹی نے اپنی محنت لگن اور جذبے نے مادر وطن پاکستان کے نام کو روشن کیا ہے جبکہ نئی نسل پوری جدوجہد سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے میں کوشاں ہے اور ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستانی اعزاز چودھری نے نیو جرسی اسٹیٹ کے نمائندئوں اور کمیونٹی کے رہنمائوں سے مخاطب ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان اور امریکہ دوستی کے ستون قرار دیا ۔ تاریخ کے حوالوں سے امریکہ اور پاکستان کی دوستی کے نشیب و فراز سے پر روشنی ڈالی انہوں نے ریاستی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی تعاون اور یگانگت کے فروغ کے لئے جو کوشش کر رہے ہیں وہ ایک سنگ میل کا درجہ رکھتی ہیں ۔

سفیر پاکستان کو سینیٹر اے لیزنیک اور دیگر اسمبلی اراکین نے قانون ساز اداروں کی جانب سے ان کی سفارت کارانہ خدمات پر ایوارڈ بھی دیئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ بی اایس اے کے صدر روحیل ڈار اور ناصر بٹ نے بھی مسلم لیگ کی جانب سے انہیں ایوارڈ پیش کیا ۔پاکستان ڈے پر نیوجرسی کے بانی شمیم خان جو تقریب کے میزبان تھے انہوں نے بھی اعزاز چودھری کو شیلڈ پیش کی ۔ تقریب میں بوہرہ احمدیہ کمیونٹی مسیحی پاکستانی اراکین کے نمائندوں اور ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :