سوشل میڈیا پر متحرک سیاسی کارکنوں کی گرفتاری افسوسناک ہے،عاصمہ جہانگیر

پیر 22 مئی 2017 14:46

سوشل میڈیا پر متحرک سیاسی کارکنوں کی گرفتاری افسوسناک ہے،عاصمہ جہانگیر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) پاکستان کی انسانی حقوق کی نمایاں کارکن عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک سیاسی کارکنوں کی گرفتاری افسوسناک ہے،حکومت لوگوں کی آزادیوں کو سلب کر کے فوج کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے،لوگوں کے حقوق کو سلب کر کے نہ کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو جو کچھ بھی کرنا وہ اپنے بل بوتے پر کرے نہ کہ عوام کے حقوق پر ڈاکے مارے۔

ایف آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر متحرک سیاسی کارکنوں کی گرفتاری اور انھیں حراساں کرنے کے واقعات کے بعد عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متحرک سیاسی کارکنوں کو حراساں کرنے کی کوششیں نہیں ہونی چاہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر متحرک لوگوں کی پکڑ دھکڑ کی اطلاعات وزیر داخلہ کے اس بیان کے بعد موصول ہو رہی ہیں جس میں انھوں نے کہا تھا کہ فوج پر کسی قسم کی تنقید کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے محافظوں کے پیشہ ورانہ کردار کو پسند کرتے ہیں لیکن جب وہ اپنے دائرہ اختیار سے باہر نکل کی سیاست یا تجارت میں قدم رکھتے ہیں تو ان پر تنقید کرنا عوام کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر اس طرح لوگوں کو پکڑا گیا تو یہ آرمی کی اپنی شہرت کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔انھوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اپنے آقاؤں کو خوش کرنا تو اپنے بل بوتے پرکرے، لوگوں کے حقوق کو سلب کر کے نہ کرے۔انھوں نے کہا کہ جن لوگوں کی آزادیوں کو سلب کیا جا رہا ہے وہ عدالتوں کا دروازہ کھٹکٹائیں گے اور یہ عدالتوں کا بہت بڑا امتحان ہو گا۔ انھوں نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں، کہ عدالتیں لوگوں کی جان، مال، اور آزادیوں کا تحفظ نہیں کرسکتیں تو ہمیں باقی چیزیں نہیں چاہیں۔

متعلقہ عنوان :