ضابطہ اخلاق میڈیاسےباتیں شیئرکرنےکی اجازت نہیں دیتا،سربراہ جےآئی ٹی واجدضیاء

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 14:33

ضابطہ اخلاق میڈیاسےباتیں شیئرکرنےکی اجازت نہیں دیتا،سربراہ جےآئی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء): پاناماکیس میں سربراہ جے آئی ٹی واجدضیاء نے کہاہے کہ ہماراضابطہ اخلاق اجازت نہیں دیتاکہ ہم میڈیاسے باتیں شیئرکریں،عدالتی حکم کے مطابق کام کرینگے۔انہوں نے میڈیاسے مختصرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کامقصد اپناٹارگٹ حاصل کرناہے۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ ہم اپناٹارگٹ حاصل کرینگے۔انہوں نے ایک سوال کہ کیاکوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا؟جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوکمنٹس۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی خصوصی رپورٹ دوحصوں پرمشتمل ہے ۔رپورٹ کوالگ الگ لفافے میں سیل کیاگیاہے۔انہوں نے واضح کیاکہ ہماراضابطہ اخلاق اجازت نہیں دیتاکہ ہم میڈیاسے باتیں شیئرکریں۔