Live Updates

عمران خان کی خیبر ایجنسی میں بم دھماکہ کی مذمت

پیر 22 مئی 2017 14:42

عمران خان کی خیبر ایجنسی میں بم دھماکہ کی مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر ایجنسی میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی کارروائیاں باعث تشویش ہیں، داخلی و خارجی شرپسندوں کی بیخ کنی کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، خیبر پختونخوا حکومت زخمیوں کو علاج کیلئے مکمل تعاون اور اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :