سپریم کورٹ کی پی ٹی آئی کی جےآئی ٹی رپورٹ پبلک کرنےکی استدعامسترد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 14:20

سپریم کورٹ کی پی ٹی آئی کی جےآئی ٹی رپورٹ پبلک کرنےکی استدعامسترد
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء) : سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنے کی استدعامستردکردی،پی ٹی آئی کے رہنماء فوادچوہدری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی کہ جے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ کوپبلک کیاجائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناماکیس کے جسٹس اعجازالاحسن نے پی ٹی آئی کی رپورٹ کومستردکرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بات کوسمجھیں یہ اہم مقدمہ ہے۔

وقت آنے پرعوام کورپورٹ کے بارے علم ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ مشہورہونے کیلئے قانون کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے۔قانون رپورٹ پبلک کرنے کاکہتاتوکردیتے ہیں۔تاہم کوئی بھی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔رہنماء پی ٹی آئی فوادچوہدری نے درخواست میں سپریم کورٹ میں استدعاکی تھی کہ یہ کوئی ذاتی نہیں بلکہ عوامی نوعیت کاکیس ہے۔لہٰذارپورٹ کوپبلک کیاجائے۔