امریکی طلبہ کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج، نائب صدر کی تقریر کا بائیکاٹ

ْبائیکاٹ کرکے مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،طلبہ کی گفتگو

پیر 22 مئی 2017 14:29

امریکی طلبہ کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج، نائب صدر کی تقریر کا ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) امریکی ریاست انڈیانا کی یونیورسٹی میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ نے نائب صدر مائیک پینس کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر ریاست انڈیانا کی ناٹرے ڈیم یونی ورسٹی میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کے لئے پہنچے تھے کہ درجنوں طلبہ نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج شروع کر دیا اور جیسے ہی مائیک پینس تقریر کے لئے اٹھے تو درجنوں طلبہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور نائب صدر کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال سے باہر چلے گئے۔

احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے متعدد مسلم ممالک پر سفری پابندیاں لگانے اور شہری آزادیاں سلب کرنے والی پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے۔ طلبہ کے احتجاج کے باوجود مائیک پینس نے تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ امریکا کے متعدد تعلیمی اداروں میں ایسی تقریری پالیسیاں نافذ ہیں جو ا?زادی اظہار رائے کو کچلنے کے مترادف ہیں، یہ پالیسیاں سیکھنے کے عمل کے لیے نقصان دہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :