عرب امریکا اسلامی کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی قربانیوں کو بھول گئے

امریکی صدرنے روس،چین،بھارت آسٹریلیا میں دھماکوں کا ذکرکیا،پاکستان کا نام نہیں لیا،رپورٹ

پیر 22 مئی 2017 14:26

عرب امریکا اسلامی کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی قربانیوں کو بھول ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) سعودی عرب میں ہونے والی عرب امریکا اسلامی کانفرنس میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کودنیا بھر میں ہونے والیدہشت گردی کے واقعات تو یاد رہے مگرانہوں نے پاکستان کے دکھوں پربات کرنا گوارانہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ فیصل کنونشن میں اپنے خطاب کے دوران امریکی صدر نے نائن الیون حملوں ،سین برینڈینو ،بوسٹن دھماکوں اور اورلینڈو قتل عام کے علاوہ روس چین بھارت اور آسٹریلیا میں ہونے والے دھماکوں پر اظہار افسوس تو کیا مگر پاکستان میں ہونے والے خونریزواقعات پر بات نہ کی۔

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دوہزار تین سے جاری ہے جس میں اب تک سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں سمیت ساٹھ ہزار سے زائد افراد پنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں مگرشاید ٹرمپ کیلئے یہ سب کچھ زیادہ اہمیت کا حامل نہ تھا۔اے پی ایس جیسے دردناک سانحات سہنے والے پاکستان نے اس جنگ میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے نذرانے دیئے وہاں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیمطابق ملک نے ایک سواٹھاسی ارب ڈالرز کا معاشی نقصان بھی برداشت کیا۔ پاکستان کی قربانیوں کادہشت گردی کے خلاف اس اہم اجتماع میں ذکر نہ ہونا یقیناً ایک افسوسناک امرہے۔