دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 55 ممالک متحرک ، ریاض میں عالمی مرکز کا افتتاح

55 ممالک کے سربراہوں کو انتہا پسندی کیخلاف گلوبل سینٹر کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی

پیر 22 مئی 2017 14:26

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 55 ممالک متحرک ، ریاض میں عالمی مرکز کا افتتاح
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پچپن ممالک متحرک ، ریاض میں عالمی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ، تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نواز شریف سمیت پچپن ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے امریکا ، سعودی عرباور پاکستان سمیت پچپن ممالک نے کمر کس لی ۔

(جاری ہے)

سعوی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں عالمی سینٹر کا افتتاح کر دیا ۔افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف ، افغان صدر اشرف غنی سمیت پچپن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ۔ تقریب میں انتہا پسندی کے خلاف گلوبل سینٹر کے کام کے طریقہ پر بریفنگ دی گئی ۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے عالمی سینٹر کے کردار سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :