ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال میںانسداد ہیپا ٹائٹس ویک کا انعقاد

فری انسداد ہیپا ٹائٹس کیمپ 22تا 27 مئی تک فعال رہے گا ‘ڈپٹی کمشنر ارقم طارق

پیر 22 مئی 2017 14:26

ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال میںانسداد ہیپا ٹائٹس ویک کا انعقاد
شیخو پورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخو پورہ میں فری انسداد ہیپا ٹائٹس کیمپ کے انعقاد کر دیا گیا۔ جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے کیا ۔ کیمپ 22تا 27مئی تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

جس میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کے علاوہ معائنہ اور ویکسینیشن بھی کی جائے گی جبکہ مشتبہ مریضوں کے لیے علاج و معالجہ کی سہولت بھی میسر رہے گی ۔

افتتاح کے مو قع پر ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے عوام الناس کو فری ہیپا ٹائٹس کیمپ کی سہولت سے مستفید ہو نے کی ہدایت کی ہے ۔ اس موقع چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمدگو رائیہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد سعید ساجد ،ڈاکٹر شہناز نسیم ایم ایس ڈی ایچ کیو بھی مو جو د تھیں ۔