اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز کو روک لیا گیا، پروز پی کے 785سے 19کلوہیروئن برآمد

پیر 22 مئی 2017 14:12

اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز کو روک لیا گیا، پروز پی کے 785سے 19کلوہیروئن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء):۔ اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پروز پی کے 785 کو روک لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس جہاز کو منشیات کی اسمگلنگ کے شعنہ میں روکا گیا تھا۔

(جاری ہے)

متعلقہ ادارے اور انجینئرز نے جہاز کی اسکیننگ کی جس کے بعد اس سے 19کلوہیروئن برآمد ہوئی ۔ یہ ہیرؤئن جہاز کے اندرونی حصوں میں چھپائی گئی تھی۔ جہاز کی تلاشی تاحال جاری ہے، اسے تاحال روانہ نہیں کیا گیا ہے۔