کراچی میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،ْ داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑا گیا

گرفتار ملزمان میں لاہور کی بڑی یونیورسٹی کا پروفیسر اور خاتون شامل

پیر 22 مئی 2017 14:13

کراچی میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،ْ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) کراچی میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑلیا۔ گرفتار ملزمان میں لاہور کی بڑی یونیورسٹی کا پروفیسر اور خاتون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق زیرحراست خاتون گرفتار پروفیسر کی قریبی عزیز ہے ۔ ملزمان کے داعش ارکان سے مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ملزمان پر تقریبات کی کوریج میں استعمال ہونے والے چھوٹے ڈرونز سے ٹارگٹڈ بم حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی میں ملزمان کے دیگر ساتھی بھی پکڑے گئے۔

متعلقہ عنوان :