وزیراعظم محمد نواز شریف روزہ رسول ؐپر حاضری کے لئے ریاض سے مدینہ منورہ روانہ

پیر 22 مئی 2017 14:13

وزیراعظم محمد نواز شریف روزہ رسول ؐپر حاضری کے لئے ریاض سے مدینہ منورہ ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف روزہ رسول ؐپر حاضری کے لئے پیر کو یہاں سے مدینہ منورہ روانہ ہو گئے۔ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔ یاد رہے کہ اتوار کو اپنی آمد کے فوری بعد وزیراعظم نے پہلی امریکا ۔ عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے انسداد کے مقصد کی حامل اس کانفرنس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم امہ کے رہنماء شریک ہوئے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وہ روزہ رسول پر حاضری دیں گے اور مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔ وزیراعظم آج (منگل کو )وطن واپس روانہ ہوں گے۔