نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں 5 روزہ قومی ہم آہنگی ورکشاپ کا آغاز ‘مقصد پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہی ہے

ورکشاپ میں معروف دونشور تجزیہ کار اور پالیسی ساز اپنی رائے کا اظہار کریں گے

پیر 22 مئی 2017 14:05

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں 5 روزہ قومی ہم آہنگی ورکشاپ کا آغاز ‘مقصد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی ہم آہنگی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ، 5روزہ ورکشاپ کا مقصد پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہی ہے ‘ ورکشاپ میں معروف دونشور تجزیہ کار اور پالیسی ساز اپنی رائے کا اظہار کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل ڈیفنس یورنیورسٹی میںسالانہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ 5روزہ ورکشاپ کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو در پیش مسائل سے آگاہی اور اس کے حل بارے بتانا ہے ۔ورکشاپ میں نوجوانوں کوقومی ہم آہنگی بارے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ ورکشاپ میں معروف سکالر ،ماہرین اور پالیسی میکرز اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :