لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف حکام کی بڑی کارروائی

عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے مسافر محبوب حسین سے 2 کلو کرسٹل ہیروئین برآمد

پیر 22 مئی 2017 13:56

لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف حکام کی بڑی کارروائی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی کے لیئے جانے والے مسافر محبوب حسین سے 2 کلو کرسٹل ہیروئین برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایئربلیو کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 470 کے ذریعے سعودی عرب کا سفر کرنے والے خوشاب کے رہائشی عمرہ ادائیگی کیلئے جانیوالے محبوب حسین کے سامان کی تلاشی کے دوران 2 کلو ہیروئین برآمد کر لی گئی ہے۔ جس کی عالمی منڈی میں قیمت ڈھائی کروڑ سے زائد ہے۔ اے این ایف نے ملزم کو گرفتار کر کے ایئرپورٹ سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :