خیبر ایجنسی ‘امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ‘امن کمیٹی کے 4 ممبران اور لیویز اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا

پیر 22 مئی 2017 13:56

خیبر ایجنسی ‘امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ‘امن ..
خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وفاق کے زیرانتظام خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 5افراد جان کی بازی ہارگئے۔دھماکہ امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب ہوا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں امن کمیٹی کے 4 ممبران اور لیویز اہلکار شامل ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع کی جانب رواں ہوگئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔خیال رہے کہ خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے

متعلقہ عنوان :