عالمی عدالت انصاف کی طرف سے کلبھوشن کی پھانسی روکنا حکومت کی ناکامی ہے‘ پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کے کیس کا دفاع نہیں کرسکا

پیپلز پارٹی نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹسجمع کرادیا

پیر 22 مئی 2017 13:56

عالمی عدالت انصاف کی طرف سے کلبھوشن کی پھانسی روکنا حکومت کی ناکامی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹسجمع کرادیا ہے۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی طرف سے کلبھوشن کی پھانسی روکنا حکومت کی ناکامی ہے، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کے کیس کا دفاع نہیں کرسکا۔

پیر کو سینیٹ سیکر ٹریٹ میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے توجہ دلائو نوٹس جمع کروایا ۔

(جاری ہے)

جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی طرف سے کلبھوشن کی پھانسی روکنا حکومت کی ناکامی ہے، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کے کیس کا دفاع نہیں کرسکا۔یہ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے ، اس لئے ایوان کی کارروائی معطل کر کے اس معاملے پر بحث کرائی جائے ۔واضح رہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کررکھی ہے اور عالمی عدالت نے دونوں ممالک کے موقف سننے کے بعد بھارتی جاسوس کی سزائے موت پر عمل درآمد رکوادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :