Live Updates

ترقی کے دور میں عمران خان سی پیک کیخلاف دھرنے دے رہے تھے‘ عوام ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کو مسترد کردیں‘ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو جھانسہ دیا‘ تحریک انصاف نے صوبے میں بلدیاتی نظام کا بیڑہ غرق کردیا‘ تحریک انصاف نے جھوٹ بولنے میں تمام حدیں پار کرلی ‘ عوام 2018 میں ترقی کے مخالفین کو ووٹ سے بھرپور جواب دیں‘ کرپشن کیخلاف نعرے لگانے والوں کے صوبے میں سکینڈلز کی بھرمار ہے‘ مسلم لیگ (ن) عوام سے کئے وعدے پورے کرے گی

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا کوہاٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 13:56

ترقی کے دور میں عمران خان سی پیک کیخلاف دھرنے دے رہے تھے‘ عوام ترقی ..
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ترقی کے دور میں عمران خان سی پیک کے خلاف دھرنے دے رہے تھے‘ ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام مسترد کردیں‘ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو جھانسہ دیا‘ تحریک انصاف نے صوبے میں بلدیاتی نظام کا بیڑہ غرق کردیا‘ تحریک انصاف نے جھوٹ بولنے میں تمام حدیں عبور کرلی ہیں‘ عوام 2018 میں ترقی کے مخالفین کو ووٹ کے ذریعے بھرپور جواب دیں‘ کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والوں کے اپنے صوبے میں سکینڈلز کی بھرمار ہے‘ مسلم لیگ (ن) عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔

پیر کو عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ حکومت نہ ہونے کے باوجود علاقے کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے قائدین نے دھرنوں کے ذریعے ترقی میں رکاوٹ ڈالی۔ محمد نواز شریف کی زندگی کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کررکھا ہے عوامی فلاح کے لئے علاقے میں بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

ترقی کی رہا میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام سمترد کردیں۔ عوام 2018 میں ترقی کے مخالفین کو ووٹ کے ذریعے بھرپور جواب دیں۔ امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو جھانسہ دیا ۔ تحریک انصاف نے صوبے میں بلدیاتی نظام کا بیڑہ غرق کردیا۔ تحریک انصاف نے جھوٹ بولنے میں تمام حدیں عبور کرلی ہیں۔ ترقی کے دور میں عمران خان سی پیک کے خلاف دھرنے دے رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف واضح اور دو ٹوک وژن دیا۔ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف موثر جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والوں کے اپنے صوبے میں سکینڈلز کی بھرمار ہے مسلم لیگ (ن) عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات