Live Updates

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کیخلاف کارروائیاں قابل مذمت ہیں‘ لڑکوں کو کس قانون کے تحت اٹھایا گیا ‘ اس طرح کے اقدامات سے لوگوں کی زبانیں بند نہیں کی جاسکتیں‘ یہ سب کچھ چوہدری نثار کی قیادت میں ہورہا ہے‘ نواز شریف کی مزاحیہ تصویر شیئر کرنے پر نوجوان کو گرفتار کیا گیا‘ حکومت آزادی اظہار کا احترام کرے‘ پی ٹی آئی احتجاج کرے گی‘ جے آئی ٹی کی تحقیقات کو خفیہ نہ رکھا جائے

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

پیر 22 مئی 2017 13:56

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کیخلاف کارروائیاں قابل مذمت ہیں‘ لڑکوں کو کس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے خلاف کارروائیاں قابل مذمت ہیں‘ لڑکوں کو کس قانون کے تحت اٹھایا گیا ہے‘ اس طرح کے اقدامات سے لوگوں کی زبانیں بند نہیں کی جاسکتیں‘ یہ سب کچھ چوہدری نثار کی قیادت میں ہورہا ہے‘ نواز شریف کی مزاحیہ تصویر شیئر کرنے پر نوجوان کو گرفتار کیا گیا‘ حکومت آزادی اظہار کا احترام کرے‘ پی ٹی آئی احتجاج کرے گی‘ جے آئی ٹی کی تحقیقات کو خفیہ نہ رکھا جائے۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جن لڑکوں کو اٹھایا جارہا ہے ان کو کس قانون کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ لڑکوں سے موبائل فون بھی قبضے میں لئے جارہے ہیں۔ لوگوں کو آزادی اظہار کی اجازت ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار کا احترام کرے۔ پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کرے گی۔ اس طرح کے واقعات سے لوگوں کی زبانیں بند نہیں کی جاسکتیں۔ جے آئی ٹی کی تحقیقات کو خفیہ نہ رکھا جائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی مزاحیہ تصویر شیئر کرنے پر نوجوان کو گرفتار ککیا گیا۔ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے خلاف کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ یہ سب کچھ چوہدری نثار کی قیادت میں ہورہا ہے۔ چوہدری نثار کے کام سے پاکستان کو شدید نقصان ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات