پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ،گزشتہ 35سال میں دہشتگردی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ‘ 4سال میں دہشتگردی میں کمی کی وجہ سے سیاحت کو فروٖغ ملا‘رواں برس سیاحت کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے ،صوبوں کی سیاحت کے فروغ کیلئے موثر کردار اد ا کرناہوگا، پارلیمنٹ میں ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے ،آنے والی نسلوں کیلئے پاکستانی ثقافت اور ورثے کو محفوظ بنایا ہوگا

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب کا تقریب سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 13:56

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ،گزشتہ 35سال میں دہشتگردی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ،گزشتہ 35سال میں دہشتگردی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ برُی طرح متاثر ہوا ،گزشتہ 4سال میں دہشتگردی میں کمی کی وجہ سے سیاحت کو فروٖغ ملا،رواں برس سیاحت کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے ،صوبوں کی سیاحت کے فروغ کے لیے موثر کردار اد ا کرناہوگا، پارلیمنٹ میں ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے ،آنے والی نسلوں کے لیے پاکستانی ثقافت اور ورثے کو محفوظ بنایا ہوگا۔

پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق وزرات کے تحت گلگت بلتستان میں کام ہورہا ہے ۔ماحولیاتی تنوع اور سیاحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35سال میں دہشتگردی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ۔گزشتہ 4سال میں دہشتگردی میں کمی کی وجہ سے سیاحت کر فروغ ملا۔سیاحت کا ملکی معیشت سے گہرا تعلق ہے ۔

پاکستان میں سیاحت اور دیگرسرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔مریم اورنگزیب سے کہاہے کہ کھیلوں اور سیاحت کا قدرتی ماحول سے بھی تعلق ہے ۔پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔رواں برس سیاحت کے سال کے طور پرمنایا جارہا ہے ۔آنے والی نسلوں کے لیے پاکستانی ثقافت اور ورثے کو محفوظ بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سیاحت کا شعبہ صوبوں کے پاس ہے۔صوبوں کو سیاحت کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرناہوگا۔پارلیمنٹ میں ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :