قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن کل سے شروع ہوگا‘ 26مئی کو آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیاجائے گا

پہلے روز کا اجلاس عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال کے سوگ اظہار تعزیت کے بعد مزید بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دیا جائیگا ایڈوائزری کمیٹی میں بجٹ پیش کرنے کی تاریخ ، بحث کے دورا نیہ اور منظوری سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے

پیر 22 مئی 2017 13:55

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن کل سے شروع ہوگا‘ 26مئی کو آئندہ مالی سال کا وفاقی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن کل (منگل) کو شروع ہوگا ، ایوان میں 26مئی کو وفاقی بجٹ 2017-18پیش کیا جائے گا ،منگل کو پہلے روز کا اجلاس پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال کے سوگ اظہار تعزیت کے بعد مزید بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دیا جائے گا ۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 3:00بجے طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بجٹ سیشن کے پہلے روز کے اجلاس میں مرحوم عبدالرحیم مندوخیل کیلئے تعزیتی قرارداد منطور کی جائے گی اور دونوں اطراف کے سرکردہ اراکین مرحوم کی خدمات پر اظہار خیال کریں گے ۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن کے انتقال کے سوگ میں پہلے روز کا اجلاس بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردیا جائے گا۔ بجٹ سیشن کیلئے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں بجٹ سیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور بجٹ کے معاملات پر حکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بجٹ پیش کرنے کی تاریخ ، بجٹ بحث کے دورانیے اور منظوری سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :