مائو نٹ ایورسٹ پر موجود مشہور چٹان ہلیری سٹیپ تباہ ،چوٹی کوہ پیمائو ں کیلئے مزید خطرناک ہو گئی

ہلیری سٹیپ ممکنہ طور پر 2015 میں نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے تباہ ہوا ہے،کوہ پیما

پیر 22 مئی 2017 13:50

مائو نٹ ایورسٹ پر موجود مشہور چٹان ہلیری سٹیپ تباہ ،چوٹی کوہ پیمائو ..
کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) دنیا کی بلند ترین چوٹی مائو نٹ ایورسٹ پر موجود مشہور چٹان ہلیری سٹیپ تباہ ہو گئی جس کی وجہ سے یہ چوٹی کوہ پیماں کیلئے مزید خطرناک ہو گئی ہے،کوہ پیماء وں کا کہنا ہے کہ ہلیری سٹیپ ممکنہ طور پر 2015 میں نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے تباہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ما ئو نٹ ایورسٹ پر موجود مشہور چٹان ہلیری سٹیپ تباہ ہو گئی جس کی وجہ سے یہ چوٹی کوہ پیماں کیلئے مزید خطرناک ہو گئی ۔

یہ مانٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچتے ہوئے جنوب مشرق کی جانب 12 میٹر لمبی افقی چٹان ہے۔اس چوٹی کو یہ نام سر ایمونڈ ہلیری کی وجہ سے دیا گیا تھا جنھوں نے 1953 میں سب سے پہلے اس چوٹی کو فتح کیا تھا۔برطانوی کوہ پیما ٹم موسیڈیل نے اس خبر کی تصدیق 16 مئی کو کی۔

(جاری ہے)

بی بی سی سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ اس حصے کا تباہ ہو جانا ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایورسٹ کی تاریخ سے جڑا تھا۔

مئی 2016 میں امریکن ہمالین فانڈیشن کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ ہلیری نامی چٹان نے اپنی شکل تبدیل کی تھی۔اس مرتبہ کم برفباری ہوئی ہے جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ چٹان اب نہیں رہی۔کوہ پیما موسلیڈ نے فیس بک پر لکھا کہ گذشتہ برس وہ اس حصے پر چڑھے تھے تاہم اس وقت شدید برفباری کی وجہ سے یہ واضح نہیں ہو سکا تھا کہ یہ چٹان ختم ہو چکی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ چٹان کا حصہ جسے ہلیری سٹیپ کا نام دیا گیا تھا اب موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :