پنجاب پولیس میں ترقیوں کے لئے اہلیت کا معیار طے کر لیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اے ایس آئی سے انسپکٹرز رینک تک دو سال فیلڈ پوسٹنگ اور یونٹ میں تجربہ کے حامل ترقی کے اہل ہونگے

پیر 22 مئی 2017 13:48

پنجاب پولیس میں ترقیوں کے لئے اہلیت کا معیار طے کر لیا گیا، نوٹیفکیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) پنجاب پولیس میں ترقیوں کے لئے اہلیت کا معیار طے کر لیا گیا، اے ایس آئی سے انسپکٹرز رینک تک دو سال فیلڈ پوسٹنگ اور یونٹ میں تجربہ کے حامل ترقی کے اہل ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سید خرم علی کی طرف سے اہلیت کے مجوزہ معیار کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اے ایس آئی سے انسپکٹرز رینک تک ترقی مجوزہ معیار پر ہو گی، دو سال فیلڈ پوسٹنگ اور یونٹ میں تجربہ کے حامل ترقی کے اہل ہونگے۔

صوبے بھر کے آر پی اوز کو 23 مئی تک ترقی کے اہل امیدواروں کی فہرست بھیجنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ معیار پر پورا اترنے والے افسران کی اے سی آرز جلد مکمل کی جائیں ، اہل امیدواروں کا دیٹا فیکس اور ای میل کے ذریعے بھجوایا جائے۔

متعلقہ عنوان :