Live Updates

عمران خان پاناما پیپر کیس کی سماعت کے دوران باقاعدگی سے سپریم کورٹ آتے ہیں،اپنے خلاف دائر کیس سننے کے لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتے،دانیال عزیز

پیر 22 مئی 2017 13:45

عمران خان پاناما پیپر کیس کی سماعت کے دوران  باقاعدگی سے سپریم کورٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف منی ٹریل کیس اور حنیف عباسی کی جانب سے دائر کردہ کیس میں دی گئی مہلت کو تین ہفتے گزر چکے ہیں لیکن عمران خان کی جانب سے عدالت میں منی ٹریل جمع نہیں کرائی گئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنے خلاف دائر کیس سننے کے لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتے اور پاناما پیپر کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ باقائدگی سے آتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے راہنما نے میڈیا سے کہا کہ وہ عمران خان کو سپریم کورٹ آتے اور جاتے ہوئے قوم کو ضرور دکھائیں تاکہ قوم کو پتا چلے کہ انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات