ایوانکا ٹرمپ سعودی خواتین کے 100 ملین ڈالر لے اڑیں ، ڈاکٹر شاہد مسعودکا حیرت انگیز انکشاف

پیر 22 مئی 2017 13:21

ایوانکا ٹرمپ سعودی خواتین کے 100 ملین ڈالر لے اڑیں ، ڈاکٹر شاہد مسعودکا ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء):۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایونکا ٹرمپ کے کچھ دیر کے لئے منظر عام سے غائب ہونے کے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایوانکا ٹرمپ نے سعودی عرب میں گھومتے پھرتے ایک کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ 15 سعودی خواتین سے ملیں اور ان سے کہا کہ میں خواتین کا ایک سیل بنانا چاہ رہی ہوں ۔ انہوں خواتین سے ملاقات کرکے کئی چکر دیے اور انسانی حقوق کی بڑی بڑی باتیں کیں ۔ بعدازاں ان سعودی خواتین سے انہوں نے فنڈ کے نام پر 100 ملین ڈالر پکڑ لیے اور ان کے پیسے لے کر فرار ہوگئیں ۔