نیب لاہور نے این آئی پی ڈی کے سابق ریجنل ڈائریکٹر کو 112.5 ملین کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا

ملزم محسن سید نے انڈسٹریل پارک کے لئے 100 ایکڑ زمین قانون کے برخلاف مہنگے داموں خریدی تھی ‘ نیب ذرائع

پیر 22 مئی 2017 13:40

نیب لاہور نے این آئی پی ڈی کے سابق ریجنل ڈائریکٹر کو 112.5 ملین کی کرپشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے نیشنل انڈسٹریل پارکس ڈیویلپمنٹ کے سابق ریجنل ڈائریکٹر کو 112.5 ملین کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق ملزم محسن سید نے انڈسٹریل پارک کے لئے 100 ایکڑ زمین قانون کے برخلاف مہنگے داموں خریدی تھی ، ملزم نے 20ملین کی زمین باہمی ملی بھگت کرتے ہوئے مڈل مین کے تواسط 132.5ملین روپے میں خریدی اور سرگودھا میں خریدی گئی زمین کے معاملے میں 112.5 ملین روپے کا غبن کیا گیا۔

42کنال سیم شدہ زمین محکمہ آبپاشی پہلے ہی خرید چکا تھا جسے انڈسٹریل پارک کے لئے دوبارہ خریدا گیا۔ملزم محسن سید نے زمین کی خرید میں قلیدی کردار ادا کیا۔ نیب لاہور نے ملزم کو گرفتار کر کے حصول ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :