گزشتہ 35سال میں دہشتگردی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا‘مریم اورنگزیب

پیر 22 مئی 2017 13:40

گزشتہ 35سال میں دہشتگردی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا‘مریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) حیاتیاتی تنوع کے مختلف پہلوؤں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی -تقریب کا موضوع ’’حیاتیاتی تنوع کے مختلف پہلو اور پائیدار سیاحت ‘‘تھا -وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیاتی تنوع سے متعلق مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہی-ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق وزارت کے تحت گلگت بلتستان میں بھی کام ہورہا ہی-ماحولیاتی تنوع اور سیاحت کا آپس میں گہرا تعلق ہی-گزشتہ 35سال میں دہشتگردی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا-انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں دہشتگردی میں کمی کی وجہ سے سیاحت کو فروغ ملا-سیاحت کا ملکی معیشت سے گہرا تعلق ہے‘پاکستان میں سیاحت،کھیل اور دیگر سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہی-کھیلوں اور سیاحت کا قدرتی ماحول سے بھی تعلق ہی-موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سیاحت میں اضافہ ہوا ہی-مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہی-پاکستان میں تمام موسموں کی وجہ سے جنگلات کی بھی کئی اقسام موجود ہیں-حیاتیاتی تنوع اور سیاحت پر مختلف قسم کی ڈاکو منٹریز تیار کی گئی ہیں-حیاتیاتی تنوع جی ڈی پی کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتا ہی-رواں برس سیاحت کے سال کے طور پر منایا جارہا ہی-ریڈیو اور ٹی وی پر سیاحت سے متعلق پروگرام نشر کیے جائینگی-آنیوالی نسلوں کیلئے پاکستانی ثقافت اور ورثے کو محفوظ بنانا ہوگا-نوجوان طلبہ اپنے صلاحیتوں کو اس شعبے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں-وزیر اطلاعات نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سیاحت کا شعبہ صوبوں کے پاس ہیں-صوبوں کو سیاحت کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا-ماحولیاتی تنوع میں تحقیق کیلئے پارلیمنٹ کا بھی اہم کردار ہی-پارلیمنٹ میں ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہی-ماحولیاتی تنوع اور سیاحت کے شعبے میں انسانی وسائل کا ہونا ناگزیر ہی-نجی میڈیا روزانہ اپنی نشریات کا 10فیصد سماجی پیغامات نشر کرنے کا پابند ہی-

متعلقہ عنوان :