خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، امن کمیٹی کے رضا کاروں سمیت 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پیر 22 مئی 2017 13:26

خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، امن کمیٹی کے رضا کاروں سمیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیر کی صبح خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں خیل کے مقام پر امن کمیٹی کی گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جب وہ دفتر سے مسجد کی جانب جا رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجہ میں امن کمیٹی کے دو رضا کاروں سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :