اگر مسلم لیگ(ن) کے اراکین نہ ہوں تو جعلی ڈگری کرنے والوں کا کاروبار بند ہوجائے، ڈاکٹرعامر لیاقت خواجہ سعد رفیق پر برس پڑے

پیر 22 مئی 2017 13:00

اگر مسلم لیگ(ن) کے اراکین نہ ہوں تو جعلی ڈگری کرنے والوں کا کاروبار بند ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء):۔ کچھ روز قبل خواجہ سعد رفیق نے ایک تقریر کے دوران صحافیوں کے متعلق کہاتھا کہ کچھ اینکرز صحافی نہیں لگتے بلکہ مداری لگتے ہیں۔ وہ ٹی وی پر بیٹھ کر سرکس کرتے ہیں اور پچاس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہیں لیتے ہیں ۔ یہ رقم انہیں ملک میں مایوسی پھیلانے کے لئے ملتی ہے۔ یہ روپیہ ان کے پاس کدھر سے آتا ہے ۔

بعض ٹی وی چینلزجن کے مالک جعلی ڈگریوں کادھندا کرتے ہیں ۔ بعض ٹی وی چینلز کے مالکان سونے کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ کوئی سونا پیچ رہا ہےکوئی گھی بیچ رہا ہے۔ ٹی وی چینل کا مالک بن کر لوگوں کو اخلاقیات کا درس دے رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ سیاست دانوں سے برا ہے ہی کوئی نہیں۔انہوں نےخواجہ سعد رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

اللہ کرے آپ کے ساتھ مستقبل میں کچھ برا نہ ہو۔ آج کل آپ کا وقت اچھا چل رہا ہے اگر آنے والے دنوں میں آپ کے ساتھ کچھ برا ہوجائے ، اور آپ کو ان کی منت سماجت کرنی پڑ جائےتو؟ ان کا کہنا تھا کہ آپ کسی کو مداری کہہ رہے ہیں کسی کو سرکس لگانے والا کہہ رہے ہیں اور کسی کو جعلی ڈگری بیچنے والا کہہ رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ایک رپورٹ دکھائی جس کے مطابق سب سے زیادہ جعلی ڈگریاں مسلم لیگ ن کے سیاست دان حاصل کرتے ہیں ۔

عامر لیاقت کا اس رپورٹ پر کہنا تھا کہ ن لیگ کے افراد کو اس وجہ سے اپنی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ ان میں سے کئی منہ چھپا کر بھاگ نکلے ۔ جعلی ڈگریوں کا کاروبار مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہی چلتا ہے۔ جب تک مسلم ن موجود ہے وہ جعلی ڈگریاں خریدتی رہے گی اور ان کا کاروبار چلتا رہے گا۔ یہ جعلی ڈگریاں جن کا لفظ آپ اور دیگر چینل استعمال کرتے ہیں وہ ثابت نہیں ہوا۔

اگر بالفرض وہ ثابت ہوجاتا ہے تو کیا  پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس کے اصول و ضوابط بنائیں ہیں ؟ اس ڈگری کے متعلق پہلے اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ آیا یہ جعلی ہے یا غرتصدیق شدہ ۔ جعلی اور غیر تصدیق شدہ ڈگری میں بے حد فرق ہوتا ہے ۔ اگر خواجہ سعد رقیق اگر آپ نہاری اچھی بنانا جانتے ہیں اور آپ کو کہیں نوکری نہیں ملتی محض اس وجہ سے کہ آپ ساتویں پاس ہیں ۔

کیونکہ دنیا کے کئی ہوٹلز تجربہ اور تعلیم مانگتے ہیں ۔ تو اس صورت میں ان کو ڈگری جاری کرنا محض دستاویزات کی حیثیت رکھتا رکھتا ہے۔ میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا ۔ گھی سب سے زیادہ ن لگی اراکین کھاتے ہیں ، جعلی ڈگریاں سب سے زیادہ ن لیگی لیتے ہیں ۔ سونے کے کاروبار سے آپ فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ اگر یہ گھی اور تیل نہ ہوتا تو آپ نہاری اور پائے کیسے کھاتے ؟ میاں صاحب کو نہاری اور تیل بہت پسند ہے اسی لئے انہیں بائی پاس کروانا پڑا ہے۔ جس سونے کی آپ بات کررہے ہیں اسی کا چڑھاوا آپ اپنے بچوں کی شادیوں پر چڑھاتے ہیں۔ ہم اثاثے پیچنے والے نہیں ، ہم جندال کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کرنے والے نہیں ہے۔ ہم پاکستان کو اپنے مفادات کے لئے نہیں بیچتےہیں۔