مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کے دوران امریکی سمیت 3 کوہ پیما ہلاک، ایک لاپتہ

پیر 22 مئی 2017 13:26

مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کے دوران امریکی سمیت 3 کوہ پیما ہلاک، ایک لاپتہ
کھٹمنڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کوسر کرنے کے دوران امریکی کوہ پیما سمیت 3 کوہ پیما ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق نیپال کے سیاحت کے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل دنیش بھٹرائی نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز امریکی کوہ پیما ڈاکٹر رولینڈ چوٹی کے قریب 8400 میٹر کی بلندی پر مردہ پائے گئے ،ان کے ہلاک ہونے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ایک اور عہدیدار نے کہا ہے کہ سلواکیہ کا کوہ پیما ولادیمیر ستربا جو ایک علیحدہ مہم کا حصہ تھا 8 ہزار میٹر کی بلندی پر کیمپ میں ہلاک ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک 54 سالہ آسٹریلوی کوہ پیما کی شناخت ہوئی ہے کہ جو 8600 میٹرکی بلندی پرکمزوری کا شکار ہوگئے تھے اوراترتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کوہ پیما روی کمارچوٹی پر پہچنے کے بعد لاپتہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران مختلف مشکلات کا شکار ہونے درجنوں کوہ پیمائوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :