عالمی عدالت نے کلبھوشن کو پھانسی سے بچالیا،بھارتی جج

کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانا بھارت کی عظیم سفارتی کامیابی ہے،عالمی عدالت میںبھارتی جج کی گفتگو

پیر 22 مئی 2017 12:35

عالمی عدالت نے کلبھوشن کو پھانسی سے بچالیا،بھارتی جج
دی ہیک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) عالمی عدالت انصاف میں تعینات بھارتی جج نے کہاہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانا بھارت کی عظیم سفارتی کامیابی ہے۔ مجھے اس بات پر خوشی ہو رہی ہے کہ عالمی عدالت نے کلبھوشن کو پھانسی سے بچالیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے پھانسی پر حکم امتناع جاری کرنے والیے 11 ججز میں سے ایک بھارتی جج دلویر بھنڈاری بھی تھے جن کے بیان نے مقدمے کی شفافیت مشکوک بنا دی ہے۔

آئی سی جے کی ججز پینل میں شامل بھارتی جج نے جانبداری ظاہر کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو بھارت کی عظیم سفارتی کامیابی قرار دے دیا ہے۔ بھارتی جج کے اس بیان کے بعد تاحال عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کوئی بھی بیان سامنے نہیںآیا-

متعلقہ عنوان :