عبدالولی خان یونیورسٹی 40 روز بعد کھول دی گئی ، ہاسٹل میں پولیس کے سرچ آپریشن سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 22 مئی 2017 12:26

عبدالولی خان یونیورسٹی 40 روز بعد کھول دی گئی ، ہاسٹل میں پولیس کے سرچ ..
مردان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء) :۔ مشال خان کے قتل کے بعد عبدالولی یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آج 40 روز بعد کھول دی گئی ہے تاہم اس کے ابھی محض 5 کیمپس کھولے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جامعہ میں سکیورٹی سخت تعینات کی گئی ہے اور ہاسٹل اور دیگر جگہوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ڈی پی او مردان میاں سعید کے مطابق ہوسٹل میں پولیس کے سرچ آپریشن کے بعد بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں4 پستولیں، 10 میگزین، 2 ایس ایم جیز اور95 گولیاں شامل تھیں۔ مختلف کمروں سے نشہ آور ادویات اور دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئیں جس میں آئس، شیشہ، 200 گرام چرس اور دیگر نشہ آور اشیاءشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :