خیبر ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ، 5افراد جاں بحق

پیر 22 مئی 2017 12:23

خیبر ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ، 5افراد جاں بحق
خیبر ایجنسی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء):۔ خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کاخیل میں امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول تھا۔