بپھرتا سمندر نہانے والے 6 افراد کو نگل گیا‘4 افراد کی لاشیں مل گئی ‘2کی تلاش جاری

حب ندی میں بھی ایک شخص ڈوب کر جاں بحق

پیر 22 مئی 2017 12:09

بپھرتا سمندر نہانے والے 6 افراد کو نگل گیا‘4 افراد کی لاشیں مل گئی ‘2کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) بپھرتا سمندر نہانے والے 6 افراد کو نگل گیا، چار افراد کی لاشیں مل گئی جبکہ دو افراد کی لاشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، حب ندی میں بھی ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں چھ افراد سمندر اور حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر زندگی ہار بیٹھے، کراچی کے مختلف ساحلوں پر سمندر میں نہاتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں کے رہائشی چار افراد موت کی آغوش میں جا سوئے۔

دو افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گڈانی کے ساحل سے ایک شخص کی لاش ملی جسکی شناخت تجمل حسین کے نام سیہوئی ہے۔ متوفی اورنگی ٹائون کا رہائشی تھا، حب ندی میں بلدیہ اتحاد ٹاؤن کا رہائشی اسامہ نامی نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، جس کی لاش چند گھنٹوں بعد برآمد ہوئی۔ہاکس بے، سینڈز پٹ کے ساحل پر گذشتہ روز دو نوجوان ریان اور حماد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، بہادرآباد کے رہائشی ریان کی لاش گذشتہ روز جبکہ عائشہ منزل کے رہائشی حماد کی لاش آج صبح ہاکس بے کے ساحل سے ملی۔گذشتہ روز کینپ کے مقام پربھی ایک شخص نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، جس کی تلاش جاری ہے جبکہ منوڑہ کے قریب ڈوبنے والیعظیم اقبال کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔

متعلقہ عنوان :