ہمارے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں‘ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کے لئے جھوٹے الزام لگئے جاتے ہیں‘ ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل ہوتا رہا‘ ہم پر قائم مقدمات واپس لئے جائیں

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی میڈیا سے بات چیت

پیر 22 مئی 2017 12:07

ہمارے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں‘ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں‘ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کے لئے جھوٹے الزام لگئے جاتے ہیں‘ ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل ہوتا رہا‘ ہم پر قائم مقدمات واپس لئے جائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں۔ ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرئال ہوتا رہا۔ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جاتا رہا۔ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کے لئے جھوٹے الزام لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23اگست کو ہم نے نیک نیتی سے ایک فیصلہ کیا۔ 22اگست کا مقدمہ ہم پر نہیں بنتا ہم پر قائم مقدمات واپس لئے جائیں۔