پیپلزپارٹی نے کلبھوشن کیس پر سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹس اور تحریک جمع کروا دی

پیر 22 مئی 2017 12:07

پیپلزپارٹی نے کلبھوشن کیس پر سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹس اور تحریک جمع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن کی پھانسی روکنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے توجہ دلائو نوٹس اور تحریک سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے کلبھوشن یادیو کے کیس کے معاملے کو سینیٹ میں اٹھا دیا ہے ، پی پی پی کی جانب سے سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرایا گیا جبکہ اس کے ساتھ تحریک بھی جمع کرا دی گئی۔اپوزیشن جماعت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کا کیس کمزور انداز میں لڑے جانے پر جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مشیر خارجہ اس اہم قومی مسئلے پر ایوان کو جواب دیں۔

متعلقہ عنوان :