Live Updates

پیپلز پارٹی نے سندھ کو لاقانونیت ‘ کرپشن میں جکڑ رکھا ہے‘ ذات اور مفاد کی سیاست نے سندھ کے معصوم عوام کو غلام بنا رکھا ہے‘ خورشید شاہ نے خوشحال خیبر پختونخواہ دیکھا ہی نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود کا خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل

پیر 22 مئی 2017 12:07

پیپلز پارٹی نے سندھ کو لاقانونیت ‘ کرپشن میں جکڑ رکھا ہے‘ ذات اور مفاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو لاقانونیت ‘ کرپشن میں جکڑ رکھا ہے‘ ذات اور مفاد کی سیاست نے سندھ کے معصوم عوام کو غلام بنا رکھا ہے‘ خورشید شاہ نے خوشحال خیبر پختونخواہ دیکھا ہی نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی عمران خان پر تنقید کے ردعمل میں شفقت محمود نے کہا کہ خورشید شاہ نے خوشحال خیبر پختونخوا دیکھا ہی نہیں خیبر پختونخوا کے ادارے فعال اور عوام خوشحال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو لاقانونیت ‘ کرپشن میں جکڑ رکھا ہے۔ ذات اور مفاد کی سیاست نے سندھ کے معصوم عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات