امریکی صدر اور وزیراعظم نواز شریف کے گرم جوشی سے ہاتھ ملانے کی خبریں بے بنیاد ہیں ، پاکستانی وزیراعظم کی تقریر بھی منسوخ کردی گئی، پاکستانی صحافی

پیر 22 مئی 2017 11:55

امریکی صدر اور وزیراعظم نواز شریف کے گرم جوشی سے ہاتھ ملانے کی خبریں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء) :۔ سعودی عرب کی اسلامی کانفرنس کی رپورٹنگ کرنے والے پاکستانی صحافی مجاہد بریلوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم اور امریکی صدر کے گرم جوشی سے ہاتھ ملانے کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مجاہد بریلوی نے نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جن صحافیوں نے کہا ہے ان دونوں ممالک کے سربراہان نے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا تو انہوں نے ہی دیکھا ہوگا، ہم نے یہ منظر نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ تھی کہ پاکستانی وزیر اعظم کو تقریر کا موقع ہی نہیں دیا گیا اور تقریب ختم ہوگئی ۔ جب کہ پاکستانی وزیراعظم کے مقابلے میں مصر ، انڈونیشیا اور کئی دیگر ممالک کوتقریر کا موقع دیا گیا ۔ جب صحافیوں نے ہاتھ ملانے کی خبریں دی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ پاکستانی وزیراعظم کوتوتقریر کرنے کا بھی حق نہیں دیا گیا۔ یوں وہ اس موقع پر اپنا موقف دینے سے محروم رہ گئے ۔ چونکہ پاکستانی وزیراعظم کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اس لئے وہاں موجود صحافی شدید مایوسی کا شکار ہوئے۔ وہ اس بات پر حیران تھے کہ وزیراعظم کو کس طرح مکمل طور پر نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔ 

متعلقہ عنوان :