جے یو آئی خیبر پختونخواکی مجلس عاملہ میںآئندہ عام انتخابات کے لئے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت جاری

پیر 22 مئی 2017 12:02

جے یو آئی خیبر پختونخواکی مجلس عاملہ میںآئندہ عام انتخابات کے لئے ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء)جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ، ضلعی امراء ونظماء کا اہم اجلاس صوبائی نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو ا، جسمیں ارکان عاملہ مولانا رفیع اللہ قاسمی،مفتی عبدالشکور، عبدالجلیل جان، مولانا شجا ع الملک، حاجی اسحاق زاہد، مولانا فضل معبود، عبدالوحید مروت، مولانا عین الدین شاکر ، مولانا خیرالبشر ،مولانا امان اللہ حقانی، حکیم احسان الحق، سید ہدایت اللہ شاہ، قاری محمد عظیم، امجد سعید، مولانا امانت شاہ، مفتی شوکت اللہ ، سمیع اللہ اور ضلعی امرء ونظماء نے شرکت کی، اجلاس میں واقعہ مستونگ‘ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اضلاع کی تجاویز فاٹا کی صورتحال پر غور غوض کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا آئندہ عام انتخابات کیلئے بھر پور حکمت عملی طے کرتے ہوئے میدان میں نکلے گی، اس سلسلہ میں اضلاع کی جماعتوں کو خصوصی اور ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے اضلاع اور صوبہ کی سطح پر کسی بھی سیاسی ومذہبی جماعت کے حوالے سے تجاویز طلب کرتے ہوئے ایک ماہ کے اند ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔