کینیڈا،والد نے بچی کو سمندری شیر کے جبڑوں سے زندہ سلامت نکال لیا

آبی شیر نے سمندرکے کنارے بیٹھی بچی کو اچانک اچک لیا،والد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بچائی

پیر 22 مئی 2017 11:58

کینیڈا،والد نے بچی کو سمندری شیر کے جبڑوں سے زندہ سلامت نکال لیا
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘کے مصداق کینیڈا میں ایک ایشیائی بچی اس کی یقینی موت سے اس کے والد نے ایسے بچایا کہ اس کا یقین نہیں کیا جاسکتا۔عر ب ٹی وی کے مطابق کینیڈا کے ساحلی علاقے ’رچرڈ مونڈ بی سی‘ پر سیاحوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ ان میں ایک ایشیائی خاندان بھی موجود تھا۔ یہ سب لوگ وہاں پر موجود پرندوں اور سمندری جانوروں کو دیکھ رہے تھے۔

اچانک پانی کے اندر ایک آبی شیر تیرتا ہوا ان کی طرف بڑھا۔

(جاری ہے)

تمام زائرین لاپرواہی کے عالم میں اسے دیکھ رہے تھے۔ایشیائی خاندان کی ایک بچی جو کنارے پر بنی دیوار پر سمندر کی طرف پشت کرکے بیٹھی ہی تھی کہ اچانک سمندری شیر نے جست لگائی اور بچی کو اٹھا کر پانی میں لے گیا۔ اس موقع پر اس کے والد نے جو خود بھی ایک بہترین تیراک ہے نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور سمندری شیر کے پیچھے چھلانگ لگا دی۔ بچی ابھی شیرکے جبڑوں میں تھی۔ وہ اسے چیر پھاڑ نہیں سکا تھا کہ بچی کا والد غیرمعمولی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہنچ گیا اور اس نے اپنی بچی ڈولفن کے ہم شکل سمندری شیر کے پنجوں اور جبڑوں سے چھڑالی۔ اس کی بہادری کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :