سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی کانفرنس میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ، پاکستانی صحافی ششد رہ گئے

پیر 22 مئی 2017 11:26

سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی کانفرنس میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء) :۔ حال میں سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم کو مکمل طورپر نظر انداز کیا گیا ۔ شاہ سلیمان اور ٹرمپ کے خطاب کے بعد کانفرنس مختصر کردی گئی ۔ یہاں تک کہ پاکستانی سربراہ میاں محمد نواز شریف کا خطاب بھی منسوخ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور شاہ سلیمان نے عالمی دہشت گردی کی جنگ لڑنے والے پاکستان کو مکمل طور پر پرے ڈال دیا ۔

جب کہ گلوبل سینٹر کے افتتاح پر بھی پاکستان وزیراعظم کو شامل نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب افغان صدر اور بنگلہ دیشی وزیراعظم سعودی حکمرانی کے ساتھ بغل گیر رہے لیکن پاکستانی وزیراعظم کہیں نظر نہ آئے ۔ پاکستانی وزیراعظم آخری صفحوں میں بھی موجود نہیں تھے ۔ اس موقع پر وہاں موجود صحافیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جیسے ممالک میں خبریں حاصل کرنا قدرے آسان ہوتا ہے اور یہاں سے باسانی رپورٹنگ کی جا سکتی ہیں ۔ اس تقریب کا ٹارگٹ اینٹی ایران تھا ۔ جنرل راحیل شریف کے سعودی عرب جانے کے باوجود پاکستانی کو اہمیت نہیں دی گئی ۔ یہ سب کچھ صحافیوں کے لئے حیران کن تھا اور صحافی اس پر ششد رہ گئے تھے ۔ 

متعلقہ عنوان :